بیجنگ :
چائنا میڈیا گروپ کے تحت سی جی ٹی این اور رین من یونیورسٹی آف چائنا کی جانب سے کیے گئے عالمی سروے کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ “بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر کرنے والے ممالک کے 93.8 فیصد جواب دہندگان نے “بیلٹ اینڈ روڈ” کے گزشتہ دس سالوں میں حاصل ہونے والے مثبت نتائج کو سراہا۔
سروے میں شراکت دار ممالک کے 92.2 فیصد جواب دہندگان کے مطابق اقتصادی ترقی کے لیے مضبوط انفراسٹرکچر ایک اہم شرط ہے۔ 86.9 فیصد کی رائے میں ان کے ملک کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کو “بیلٹ اینڈ روڈ” کی تعمیر سے فائدہ ہوا ہے اور 84.9 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ “بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر نے ان کے ملک کی ترقی کی رفتار کو تیز کیا ہے۔
اس کے علاہ 85 فیصد جواب دہندگان کا ماننا ہے کہ بی آر آئی نے ان کے یہاں عوام کی زندگیوں کو مؤثر طریقے سے بہتر بنایا ہے۔ 85 فیصد جواب دہندگان کے مطابق بیلٹ اینڈ روڈ کے ذریعے لوگوں کو بیرونی دنیا کے ساتھ رابطے اور باہمی سیکھ کے زیادہ مواقع ملے ہیں جبکہ 83.5 فیصد، 74.8 فیصد اور 73.8 فیصد جواب دہندگان روزگار کے فروغ، لوگوں کی آمدنی میں اضافے اور غربت میں کمی لانے میں بی آر آئی کے مثبت کردار سے متفق ہیں ۔
Trending
- روسی فوج کا یوکرین کی اوڈیسا، چورنومورسک اور ازمائیل بندرگاہوں پر حملہ
- چین،دستاویزی فلم ” دیاویو جزائر: لہروں کے نیچے چھپی حقیقت” کی عالمی سطح پر ٹیلی کاسٹ
- چین اور مالدیپ کے درمیان دوستانہ تعلقات کی ایک طویل تاریخ ہے، چینی صدر
- متعدد ممالک میں چین کے بارے میں مثبت رائے امریکہ سے زیادہ، پیو سروے نتائج
- چین کا پاپوا نیو گنی کی جانب سے تائی پے اکنامک آفس بند کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم
- چین میں ونڈ اور سولر پاور کی تنصیب نے تھرمل پاور کو پیچھے چھوڑ دیا
- چین کا کرغزستان کی علاقائی سالمیت کی بھرپور حمایت جاری رکھنے کا اعلان
- چین اور پاکستان کے تعلقات ہمیشہ وقت کے تقاضوں پر پورا اترتے آئے ہیں، چینی وزیر خارجہ
- ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کوالیفائی ایونٹ کے لیگ میچ میں قومی ٹیم منجمنٹ کا انوکھا کارنامہ
- الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کا انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا انتباہ