پشاور(نیوزڈیسک)انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق ڈپٹی اسپیکر محمود جان کی عبوری ضمانت کی درخواست خارج کردی، جس کے بعد انہیں کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پشاور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں قتل کے مقدمے میں نامزد پی ٹی آئی کے سابق ڈپٹی اسپیکر محمود جان کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ اے ٹی سی جج جہانزیب شنواری نے سماعت کی۔
تفتیشی افسر نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ محمود جان سمیت دیگر تین ملزمان پر قتل کا الزام ہے، ملزم پر جائیداد کے تنازعے پر ایک شخص کو قتل ایک شہری کو زخمی کیا، ملزم کے خلاف تھانہ ریگی میں قتل اور اقدام قتل کا مقدمہ درج ہے۔
عدالت نے محمود جان کی عبوری ضمانت کی درخواست خارج کردی، جس پر پولیس نے سابق ڈپٹی اسپیکر کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا۔
پولیس حکام نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ محمود جان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے عبوری ضمانت کی درخواست دی تھی، درخواست خارج ہونے پر انہیں کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
Trending
- متنازع اور بولڈ اسپورٹس اشتہار کے بعد سڈنی سوینی کے 2 لاکھ فالوورز کم ہوگئے
- وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم کا آغاز 16 ستمبر سے ہوگا
- دن میں بات چیت رات کو پیٹرول کی قیمت میں اضافہ، حافظ نعیم کا حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے کا عندیہ
- Asian Games – ایکسپریس اردو
- راجپال یادیو کو 2 کروڑ جمع کرانے کےلیے سپریم کورٹ کی آخری مہلت
- پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ، نوٹی فکیشن جاری
- گلگت بلتستان؛ کابینہ نے مالی سال 27-2026 کے 218 ارب روپے حجم کا بجٹ منظور کرلیا
- 1 ماہ کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 59 روپے کا اضافہ
- آسان ٹیکس اسکیم: ایف بی آر اور تاجر نمائندوں کی جانب سے دکانداروں کو رجسٹرد کرنے پر اتفاق
- پیٹرول 4 اور ڈیزل 6 روپے مہنگا ہونے کا امکان، ذرائع اوگرا