بیجنگ (ویب ڈیسک) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے داسو دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کر تے ہو ئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و تعزیت اور متاثرین کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔بدھ کے روز چینی میڈ یا گروپ کے مطا بق تر جمان نے کہا کہ چین نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ حملے کی مکمل تحقیقات کر کے قصورواروں کو سخت سزا دی جائے اور ساتھ ہی پاکستان میں چینی شہریوں، اداروں اور منصوبوں کے تحفظ کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں۔چین اور پاکستان چاروں موسموں کے اسٹریٹجک تعاون کے شراکت دار اور فولاد جیسے مضبوط بھائی ہیں۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری نے پاکستان کی اقتصادی اور سماجی ترقی میں بہت بڑا کردار ادا کیا ہے۔ چین پاکستان تعاون کو کمزور کرنے کی کوئی بھی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہوگی۔ چین ہر قسم کی دہشت گردی کی مخالفت کرتا ہے اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔
Trending
- مہنگائی پر ہفتہ وار رپورٹ جاری، کونسی چیز سب سے زیادہ مہنگی ہوئی؟
- ایشین گیمز: پاکستان ویمنز ٹیم نے کوارٹر فائنل میں تھائی لینڈ کو شکست دے دی
- اب ہمارا فوکس ایڈ نہیں، ٹریڈ ہے: محمد اورنگزیب
- سعودعی عرب کو جدید ایف 35 جنگی طیارے دینے کی راہ ہموار، امریکا نے منظوری دے دی
- ایشین گیمز میں ایتھلیٹس کی رہائش پر شدید تنقید
- فلپائن فوری طور پر چین کے قانونی حقوق کی خلاف ورزیوں اور اشتعال انگیز اقدامات بند کرے، چائنا کوسٹ گارڈ
- یورپ میں چینی کمپنیوں کے جائز حقوق و مفادات کے تحفظ کے لیے چین ضروری اقدامات کرےگا، چینی وزارت خارجہ
- جاپانی عسکریت پسندی کو دوبارہ ابھرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی،چینی وزارت خارجہ
- چین کی جانب سے سلامتی کونسل میں ایران پر پابندیاں بحال کرنے کی کوشش کی مخالفت
- چین اور امریکہ کے مابین مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال