بیجنگ : چین کے صدر شی جن پھنگ نے انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو سے ملاقات کی جو چین کے سرکاری دورے پر تھے۔ ہفتہ کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ چین انڈونیشیا کی نئی حکومت کے ساتھ مل کر ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لیے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں فریقوں کو اعلیٰ سطح کے اسٹریٹجک باہمی اعتماد کو مضبوط بنانا چاہیے اور بنیادی مفادات اور اہم خدشات کے تحفظ میں ایک دوسرے کی مضبوط حمایت کرنی چاہیے۔ شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین انڈونیشیا کے ساتھ قریبی کثیر الجہتی تزویراتی رابطہ کاری، یکطرفہ اور تحفظ پسندی کی مخالفت، عالمی کثیر قطبیت اور اقتصادی عالمگیریت کو فروغ دینے اور مشترکہ طور پر علاقائی امن و استحکام کے تحفظ کے لیے تیار ہے۔انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو نے کہا کہ انڈونیشیا چین کے ساتھ ہمہ جہتی اسٹریٹجک تعاون کے مزید مضبوط ہونے کی امید رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انڈونیشیا ایک چین کے اصول پر سختی سے عمل پیرا ہے اور قومی وحدت کے حصول کے لیے چینی حکومت کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔پرابوونے کہا کہ انڈونیشیا سنکیانگ میں ترقی اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے چین کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے اور فلسطین کے معاملے پر انصاف برقرار رکھنے پر چین کا شکر گزار ہے۔ انڈونیشیا کے صدر نے کہا کہ ان کا ملک صدر شی جن پھنگ کے تجویز کردہ تین بڑے عالمی اقدامات کی حمایت کرتا ہے اور کثیرالجہتی فریم ورک میں رابطے اور ہم آہنگی کو تیز کرنے کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔ملاقات کے بعد دونوں سربراہان مملکت نے مشترکہ ترقی، بلیو اکانومی، آبی تحفظ، معدنیات اور دیگر شعبوں میں دوطرفہ تعاون کی متعدد دستاویزات پر دستخط کی تقریب میں بھی شرکت کی ۔
Trending
- ملک میں سونے کے بھاؤ میں کمی ریکارڈ
- اسٹیٹ بینک کا شرحِ سود 11.50 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
- جاپان کی “نئی قسم کی عسکریت پسندی” کی حوصلہ افزائی خطے کو خطرناک بھنور میں دھکیل دے گی، چینی وزارت دفاع
- تائیوان کے معاملے پر حد پار کرنے والوں کو لامحالہ سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا، چینی وزارت خارجہ
- چینی صدر اور بھارتی وزیر اعظم کی ملاقات میں اہم ترین اتفاق رائے چین اور بھارت کا شراکت دار بننا ہی ہے، چینی وزارت خارجہ
- 72 سالہ ملائیشین فٹبال لیجنڈ کی اپنی عمر سے 50 سال چھوٹی لڑکی سے شادی
- بزرگوں اور زچہ و بچہ کی دیکھ بھال، اور طبی علاج سمیت عوامی صحت کے لیے چین کی آئندہ پانچ سال کی اہم منصوبہ بندی
- شنگھائی تعاون تنظیم سے برکس تک: گلوبل ساؤتھ منصفانہ اور معقول عالمی حکمرانی کو کس طرح آگے بڑھا رہا ہے،چینی میڈیا
- گریٹر برکس تعاون سے گلوبل ساؤتھ ممالک کی یکجہتی اور خود انحصاری کو تقویت ملےگی ،چینی میڈیا
- چینی صدر کے برکس سمٹ سے خطاب کی عالمی سطح پر نمایاں ستائش