بیجنگ:چین کے صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے شی جن پھنگ کئی بار لاطینی امریکہ کا دورہ کر چکے ہیں۔ جولائی 2014 ء میں برازیل کے دارالحکومت برازیلیا میں منعقدہ چین لاطینی امریکہ اور کیریبین سربراہ اجلاس میں صدر شی جن پھنگ نے پہلی بار چین لاطینی امریکہ کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کاانیشی ایٹو پیش کیا۔
لاطینی امریکہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کا اہم شراکت دار بن گیا ہے۔ اینٹیگوا اور باربوڈا میں سینٹ جان ڈیپ واٹر پورٹ پروجیکٹ ، ارجنٹائن میں بیلگرانو فریٹ ریلوے کی تعمیر نو کا منصوبہ ، برازیل میں یو ایچ وی ٹرانسمیشن لائن ، جمیکا میں نارتھ ساؤتھ ایکسپریس وے پروجیکٹ، وغیرہ وغیرہ۔ اب تک 22 لاطینی امریکی اور کیریبین ممالک بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو پر چین کے ساتھ تعاون کی دستاویزات پر دستخط کر چکے ہیں۔ چین اور لاطینی امریکہ کے درمیان سالانہ تجارتی حجم تقریباً 500 بلین امریکی ڈالر ہے ، اور چین لاطینی امریکہ کے لئے دوسرا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار بلکہ برازیل ، چلی ، پیرو سمیت دیگر ممالک کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ گزشتہ 10 سالوں میں چین اور لاطینی امریکہ کے درمیان مختلف شعبوں میں دوستانہ تعاون کو فروغ مل رہا ہے اور چین لاطینی امریکہ تعلقات مساوات، باہمی فائدے، جدت طرازی، کھلے پن اور عوام کے فائدےپر مبنی ایک نئے دور میں داخل ہوئے ہیں۔
Trending
- ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں آج بھی اضافہ کردیا گیا
- 27سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران ہلاک
- قطر سے ایل این جی کارگو پورٹ قاسم پہنچ گیا
- پیٹرولیم لیوی پر 60 روپے فی لیٹر کمی کی جائے: پاکستان بزنس فورم
- مشرق وسطیٰ میں تشویش کی شدت، پی ایس ایکس 100 انڈیکس پونے دو فیصد گرگیا
- پاکستان کے معدنی شعبہ کی ترقی میں اہم پیش رفت
- برطانیہ میں فضائی ٹریفک سسٹم کی خرابی،2 روز میں 8 ہزار سے زائد پروازیں متاثر
- سینیٹ کمیٹی خزانہ نے ایف بی آر سے گزشتہ 10 سال کے ریفنڈز کی تفصیلات طلب کرلیں
- 23ویں ہیلتھ ایشیا 2026:صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری و ترقی کا نیا باب
- وسیم اکرم نے بھی عمران خان کی صحت پر تشویش کا اظہار کر دیا