بیجنگ:یورپی یونین کے بیان کے حوالے سے کہ وہ کئی چینی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کرے گا چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے 26 نومبر کو یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ چین ان یکطرفہ پابندیوں کی مخالفت کرتا ہے جن کی بین الاقوامی قانون میں کوئی بنیاد نہیں اور جو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے بھی منظور شدہ نہیں ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ یوکرین کے معاملے پر چین ہمیشہ امن مذاکرات کو فروغ دینے کے لیے پرعزم رہا ہے۔ چین نے کبھی بھی تنازع کے فریقین کو ہتھیار فراہم نہیں کیے،ایسی اشیاء جو فوجی اور شہری دونوں کے استعمال کی ہوں انہیں سختی سے کنٹرول کیا، اور یہاں تک کہ سویلین ڈرونز کی برآمد کو بھی کنٹرول کیا بلکہ فوجی مقاصد کے لیے سویلین ڈرونز کے استعمال کی مخالفت بھی کی۔انہوں نے کہا کہ چینی اور روسی کاروباری اداروں کے مابین عام تبادلہ اور تعاون کسی تیسرے فریق کو نشانہ نہیں بناتا اور کسی تیسرے فریق کو اس میں مداخلت نہیں کرنی چاہئے۔ ماؤننگ نے کہا کہ اس وقت یورپ اور امریکہ سمیت بیشتر ممالک روس کے ساتھ تجارت کر رہے ہیں اور ہم یورپی فریق پر زور دیتے ہیں کہ وہ دوہرا معیار اختیار نہ کرے اور الزام چین پر عائد نہ کرے۔انہوں نے کہا کہ چین چینی کاروباری اداروں کے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرتا رہے گا ۔
Trending
- ایشین گیمز: پاکستان ویمنز ٹیم نے کوارٹر فائنل میں تھائی لینڈ کو شکست دے دی
- اب ہمارا فوکس ایڈ نہیں، ٹریڈ ہے: محمد اورنگزیب
- سعودعی عرب کو جدید ایف 35 جنگی طیارے دینے کی راہ ہموار، امریکا نے منظوری دے دی
- ایشین گیمز میں ایتھلیٹس کی رہائش پر شدید تنقید
- فلپائن فوری طور پر چین کے قانونی حقوق کی خلاف ورزیوں اور اشتعال انگیز اقدامات بند کرے، چائنا کوسٹ گارڈ
- یورپ میں چینی کمپنیوں کے جائز حقوق و مفادات کے تحفظ کے لیے چین ضروری اقدامات کرےگا، چینی وزارت خارجہ
- جاپانی عسکریت پسندی کو دوبارہ ابھرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی،چینی وزارت خارجہ
- چین کی جانب سے سلامتی کونسل میں ایران پر پابندیاں بحال کرنے کی کوشش کی مخالفت
- چین اور امریکہ کے مابین مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
- چین۔آسیان فری ٹریڈ زون دونوں فریقوں کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کا اہم ذریعہ ہے، چینی نائب وزیراعظم