بیجنگ:چین کے صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ میں چین کے سرکاری دورے پر آئے ہوئے سنگاپور کے وزیر اعظم لارنس وونگ سے ملاقات کی ہے۔ شی جن پھنگ نے لارنس وونگ کو دوبارہ وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ اس سال چین اور سنگاپور کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 35 ویں سالگرہ ہے اور چین سنگاپور تعاون نے دونوں ممالک کی جدید کاری میں اہم مدد فراہم کی ہے اور علاقائی ممالک کے درمیان تعاون کے لئے ایک مثال بھی قائم کی ہے۔
شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور سنگاپور کو باہمی دوستی کی عمومی سمت پر مضبوطی سے رہنا چاہئےاور ہمیشہ اسٹریٹجک اور طویل مدتی نقطہ نظر سے باہمی تعلقات کو دیکھنا اور فروغ دینا چاہئے۔ باہمی دوستی کی سیاسی بنیاد کو مضبوط بنایا جانا چاہیئے اور ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور اہم تحفظات کی حمایت کی جانی چاہیئے۔ سنگاپور کے چین کی ترقی میں مسلسل گہرے انضمام کا چین خیرمقدم کرتا ہے اور دونوں فریقوں کو بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو پر تعاون کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔ عوام کے درمیان تبادلوں اور تعاون کو گہرا کرنا ضروری ہے۔چینی صدر نے کہا کہ چین سنگاپور کے ساتھ مساوی اور منظم کثیر قطبی، جامع اور اشتراک پر مبنی اقتصادی عالمگیریت کی وکالت کرنے کا خواہاں ہے تاکہ دنیا کو امن، سلامتی، خوشحالی اور ترقی کے روشن مستقبل کی طرف بڑھایا جائے۔
لارنس وونگ نے کہا کہ سنگاپور کے رہنما چین کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتے آ رہے ہیں اور چین پہلا غیر آسیان ملک ہے جس کا انہوں نے دوبارہ منتخب ہونے کے بعد دورہ کیا ہے۔ سنگاپور ایک چین کی پالیسی پر عمل پیرا رہے گا اور "تائیوان کی علیحدگی” کی مخالفت کرتا رہے گا۔ ہم سنگاپور – چین تعلقات کو مزید فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔ سنگاپور کثیرالجہتی اور بین الاقوامی نظام کو برقرار رکھنے کے لئے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے ، اور یقین رکھتا ہے کہ چین عالمی امن میں زیادہ اہم کردار ادا کرے گا۔
تیئس جون کو چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے سنگاپور کے وزیر اعظم سے بھی ملاقات کی۔
Trending
- ورلڈکپ کے آغاز سے قبل فیفا اور انفینٹینو کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز
- وفاقی بجٹ میں تاخیر وفاق و صوبوں میں ٹیکس آمدنی کی تقسیم پر تنازع کی وجہ سے ہے، انکشاف
- پاک ایران سرحدی تجارت بند ہونے اور ایل پی جی بحران کی تردید
- فیفا ورلڈکپ بھی سیاست سے داغدار، ایران کیلیے مختص ٹکٹ واپس لے لیے گئے
- وفاقی بجٹ: پی او ایس سسٹم نہ لگانے والے ٹیکس دہندگان کے لیے سخت سزائیں متعارف کروانے کا فیصلہ
- بجٹ منظوری کی راہ ہموار، ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی پر وفاق اور صوبے رضامند ہو گئے
- شان مسعود کی جگہ نیا ٹیسٹ کپتان کون ہوگا؟
- قومی بچت اسکیموں اور سروا اسلامک اسکیموں کے لیے شرح منافع میں اضافہ
- پنجاب شدید گرمی کی لپیٹ میں؛ لاہور میں درجہ حرارت 44 ڈگری تک متوقع
- بنگلادیشی کھلاڑی لٹن داس پاکستان کے خلاف زہر اگلنے لگے