بیجنگ: چائنا میڈیا گروپ کے ایشیا افریقہ سینٹر اور ہینان بیورو کے زیر اہتمام “واک ان چائنا، ویٹلٹی ہینان” کے موضوع پر چینی اور غیر ملکی میڈیا کے مشترکہ انٹرویو پروگرام اور “آسیان پارٹنرز” کے میڈیا سیمینار کا آغاز سانیا میں ہوا۔ چائنا میڈیا گروپ ہمیشہ سے چین اور دیگر ممالک کے درمیان ثقافتی تبادلے اور عوامی رابطوں کو فروغ دینے کے لیے کوشاں رہا ہے۔اسی ضمن میں سی ایم جی نے آسیان ممالک کے 100 سے زائد میڈیا اداروں کے ساتھ متنوع تعاون قائم کر رکھا ہے۔ “واکنگ ان چائنا” چائنا میڈیا گروپ کے سی جی ٹی این کی جانب سے شروع کی جانے والی میڈیا سرگرمیوں کا ایک سلسلہ ہے، جس کا مقصد دنیا بھر سے مین اسٹریم میڈیا رپورٹرز کو چین کی خوبصورتی کو دریافت کرنے اور چین اور دیگر ممالک کے مابین عوامی تبادلوں اور ثقافتی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے مدعو کرنا ہے۔ موجودہ سرگرمی میں انڈونیشیا، تھائی لینڈ، لاؤس، ویتنام اور ملائیشیا سمیت 9 آسیان ممالک کے 16 مین اسٹریم میڈیا کے 29 دوستوں کو مدعو کیا گیا ہے ۔
Trending
- اب ہمارا فوکس ایڈ نہیں، ٹریڈ ہے: محمد اورنگزیب
- سعودعی عرب کو جدید ایف 35 جنگی طیارے دینے کی راہ ہموار، امریکا نے منظوری دے دی
- ایشین گیمز میں ایتھلیٹس کی رہائش پر شدید تنقید
- فلپائن فوری طور پر چین کے قانونی حقوق کی خلاف ورزیوں اور اشتعال انگیز اقدامات بند کرے، چائنا کوسٹ گارڈ
- یورپ میں چینی کمپنیوں کے جائز حقوق و مفادات کے تحفظ کے لیے چین ضروری اقدامات کرےگا، چینی وزارت خارجہ
- جاپانی عسکریت پسندی کو دوبارہ ابھرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی،چینی وزارت خارجہ
- چین کی جانب سے سلامتی کونسل میں ایران پر پابندیاں بحال کرنے کی کوشش کی مخالفت
- چین اور امریکہ کے مابین مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
- چین۔آسیان فری ٹریڈ زون دونوں فریقوں کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کا اہم ذریعہ ہے، چینی نائب وزیراعظم
- چین بھر میں “18 ستمبر واقعہ” کی مناسبت سے مختلف سرگرمیوں کا انعقاد، تاریخ کو یاد رکھنے اور امن کے تحفظ کا عزم