میرپور آزاد کشمیر:سابق ڈائریکٹر جنرل میرپور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (MDA) و سابق چیئرمین ریڈ کریسنٹ، اعجاز رضا کو اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن (OPF) کے چیئرمین سید قمر رضا کا ایڈوائزر مقرر کر دیا گیا ہے۔ اس اہم تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
اعجاز رضا کی میرپور ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں خدمات خصوصاً شہر کی ترقی، شہری سہولیات میں بہتری، اور منصوبہ بندی کے نئے رجحانات متعارف کروانے کے حوالے سے قابلِ ذکر رہی ہیں۔ اسی طرح ریڈ کریسنٹ کے چیئرمین کی حیثیت سے انہوں نے فلاحی سرگرمیوں اور عوامی خدمت کے کئی منصوبے مؤثر انداز میں چلائے۔
چیئرمین او پی ایف سید قمر رضا نے ان کی انتظامی صلاحیتوں، تجربے اور اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل سے آگاہی کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں اپنا ایڈوائزر مقرر کیا ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ اعجاز رضا کی تعیناتی سے اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح و بہبود، مسائل کے حل اور ادارے کی کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی۔
نوٹیفکیشن کے اجراء کے بعد اعجاز رضا نے چیئرمین OPF کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ دیارِ غیر میں بسنے والے پاکستانیوں کی سہولت اور ان کے مسائل کے حل کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔
Trending
- ایس سی او کے 25 سال: شنگھائی سپرٹ اور اسلام آباد سے نئے سفر کا آغاز
- چینی صدرکی شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت اور کرغزستان کا سرکاری دورہ کامیابی سے مکمل
- اگست میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 11.15 فیصد پر پہنچ گئی، ادارہ شماریات
- یو ایس اوپن کی تاریخ کا بڑا اپ سیٹ شکست، نوواک جوکووچ پہلے راؤنڈ میں ہی باہر
- وہ ملک جہاں ہر بچے کی پیدائش پر 17 سال کی عمر تک ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد دیے جائیں گے
- پاکستان کا ٹیسٹ ریکارڈ 1987 کے بعد پہلی بار منفی ہوگیا
- چینی صدر کی اہلیہ کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شامل سربراہان کی بیگمات کی اجتماعی سرگرمی میں شرکت
- چین مساوی اور منظم عالمی نظام کی مثبت وکالت کرتا ہے، چینی صدر
- جو روٹ کو خراب فارم کا احساس، مشکل مرحلے سے نکلنے کے لیے پرامید
- پائیدار معاشی ترقی؛ پاکستان میں سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں کے نئے مواقع
اپناوطن ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پاکستان بھر میں اور اوورسیز پاکستانیوں کے نیوزپلیٹ فارم کے بانی مدیر اعلیٰ نعیم کا شمار کہنہ مشق اور منجھے ہوئے مایہ ناز صحافیوں میں ہوتا ہے۔