بیجنگ : چین کے صدر شی جن پھنگ سے عظیم عوامی ہال میں ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری تولام کے خصوصی ایلچی کی حیثیت سے دورے پر آئے ہوئے ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ لی ہوائے جونگ نے ملاقات کی۔ بدھ کے روز شی جن پھنگ نے اس بات پرزور دیا کہ چین اور ویتنام دونوں ممالک میں سوشلسٹ تعمیر کے مختلف شعبوں میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے، جس سے دنیا کے سامنے سوشلسٹ نظام کی توانائی کی عکاسی ہوتی ہے۔چین ہمیشہ کی طرح ویتنام کے ساتھ تعلقات کو بھرپور اہمیت دیتا رہے گا، ویتنام کے ساتھ مل کر سوشلسٹ مستقبل اور تقدیر کو مضبوطی سے تھامے رکھے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ چین اعلیٰ سطح کے اتفاق رائے کو نافذ کرنے، روایتی دوستی کو فروغ دینے، مختلف سطحوں پر رابطوں اور مختلف شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنے، اختلافات سے مناسب طور پر نمٹنے اور چین۔ ویتنام ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو آگے بڑھانے کے لیے تیار ہے۔
Trending
- 23ویں ہیلتھ ایشیا 2026:صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری و ترقی کا نیا باب
- وسیم اکرم نے بھی عمران خان کی صحت پر تشویش کا اظہار کر دیا
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اتار چڑھاؤ عالمی مارکیٹ سے جڑا ہے: علی پرویز ملک
- آیت نور کے والدین کو اللہ نے پھر بیٹی سے نواز دیا، نام بھی ’آیت نور‘ رکھ دیا
- انگلش کپتان جو روٹ نے کیون پیٹرسن کی واپسی اہم قرار دے دی
- بحری اصلاحات کے مثبت ثمرات، کراچی اور پورٹ قاسم کی عالمی رینکنگ میں بڑی بہتری
- 26 نومبر احتجاج کیس: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے وارنٹ گرفتاری برقرار
- بابر اعظم کا دلچسپ جملہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا
- وزیرِ اعظم شہباز شریف نے آٹو پالیسی 2026ء کی منظوری دیدی
- میڈیکل کالجز میں داخلوں کا امتحان (ایم ڈی کیٹ) 20 ستمبر کو ہوگا