بیجنگ :چینی وزارت تجارت نے کنٹرول لسٹ اور واچ لسٹ جاری کی۔بدھ کے روز چینی میڈیا کے مطابق عوامی جمہوریہ چین کے برآمدی کنٹرول کے قانون اور دوہرے استعمال کی اشیا کے برآمدی کنٹرول سے متعلق ضوابط سمیت دیگر متعلقہ قوانین اور قواعد کے مطابق، چین نے جو فیصلے کیے ہیں وہ یہ ہیں۔پہلا یہ ہے کہ مٹسوبشی شپ بلڈنگ کمپنی سمیت 20 اداروں کو کنٹرول لسٹ میں شامل کیا گیا ہے جو جاپان کی فوجی طاقت بڑھانے میں ملوث ہیں۔ فہرست میں شامل کرنے کے بعد کے اقدامات بنیادی طور پر دو پہلوؤں پر مشتمل ہیں۔ ایک پہلو برآمد کنندگان کو مذکورہ اداروں کو دوہری استعمال کی اشیاء برآمد کرنے سے روکنا ہے۔ دوسرا پہلو غیر ملکی تنظیموں اور افراد کو عوامی جمہوریہ چین سے تعلق رکھنے والی دوہری استعمال کی اشیاء مذکورہ اداروں کو منتقل یا فراہم کرنے سے روکنا ہے۔ فیصلے کے مطا بق اس حوالے سے جاری سرگرمیوں کو فوری طور پر روک دیا جائے گا ۔دوسرے فیصلے میں سبارو کارپوریشن سمیت 20 جاپانی اداروں کو جن کے دوہرے استعمال کی اشیاء کے حتمی صارفین اور حتمی استعمال کی تصدیق نہیں کی جا سکی، واچ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔مندرجہ بالا اقدامات کا مقصد جاپان کی “دوبارہ عسکریت سازی” اور جوہری ہتھیاروں کی حصول کی کوششوں کو روکنا ہے، جو مکمل طور پر جائز، معقول اور قانونی ہیں۔چین کی جانب سے قانون کے مطابق فہرست سازی کا عمل صرف جاپانی اداروں کی اقلیت کے خلاف ہے، متعلقہ اقدامات صرف دوہرے استعمال والی اشیاء تک محدود ہیں، اور اس سے چین اور جاپان کے درمیان معمول کی تجارت اور اقتصادی تعلقات متاثر نہیں ہوں گے اور نہ ہی دیانت دار اور قانون کی پاسداری کرنے والے جاپانی اداروں کو ان فیصلوں سے کوئی نقصان ہو گا ۔
Trending
- ایس سی او کے 25 سال: شنگھائی سپرٹ اور اسلام آباد سے نئے سفر کا آغاز
- چینی صدرکی شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت اور کرغزستان کا سرکاری دورہ کامیابی سے مکمل
- اگست میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 11.15 فیصد پر پہنچ گئی، ادارہ شماریات
- یو ایس اوپن کی تاریخ کا بڑا اپ سیٹ شکست، نوواک جوکووچ پہلے راؤنڈ میں ہی باہر
- وہ ملک جہاں ہر بچے کی پیدائش پر 17 سال کی عمر تک ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد دیے جائیں گے
- پاکستان کا ٹیسٹ ریکارڈ 1987 کے بعد پہلی بار منفی ہوگیا
- چینی صدر کی اہلیہ کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شامل سربراہان کی بیگمات کی اجتماعی سرگرمی میں شرکت
- چین مساوی اور منظم عالمی نظام کی مثبت وکالت کرتا ہے، چینی صدر
- جو روٹ کو خراب فارم کا احساس، مشکل مرحلے سے نکلنے کے لیے پرامید
- پائیدار معاشی ترقی؛ پاکستان میں سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں کے نئے مواقع