بیجنگ :چین کی وزارت نقل و حمل کے اعداد و شمار کے مطابق، چینی نئے سال کی تعطیلات کے دوران ملک بھر میں بین العلاقائی ٹرپس کی مجموعی تعداد 2.8 ارب سے تجاوز کر گئی، یومیہ اوسط 311 ملین رہی، جو سال بہ سال 8.2 فیصد زیادہ ہے۔ سفر کا یہ پیمانہ اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔چائنا اسٹیٹ ریلوے کی اطلاع کے مطابق، اسپرنگ فیسٹیول کی تعطیلات کے دوران ملک بھر میں ریلوے کے ذریعے مسافروں کے کل 121 ملین ٹرپس ریکارڈ کیے گئے جب کہ سامان کی نقل و حمل کا کل پیمانہ آٹھ کروڑ ترپن لاکھ اسی ہزار ٹن رہا جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں بالترتیب 11.5 اور 0.5 فیصد اضافہ ہے۔سول ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن سے ملنے والی اطلاع کے مطابق انہی تعطیلات کے دوران ملک بھر میں فضائی ذرائع سے ٹرپس کی کل تعداد دو کروڑ بیس لاکھ پچاس ہزار رہی جو 2025 کے اسی عرصے کے یومیہ اوسط کے مقابلے میں 7.7 فیصد زیادہ ہے۔
Trending
- ایس سی او کے 25 سال: شنگھائی سپرٹ اور اسلام آباد سے نئے سفر کا آغاز
- چینی صدرکی شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت اور کرغزستان کا سرکاری دورہ کامیابی سے مکمل
- اگست میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 11.15 فیصد پر پہنچ گئی، ادارہ شماریات
- یو ایس اوپن کی تاریخ کا بڑا اپ سیٹ شکست، نوواک جوکووچ پہلے راؤنڈ میں ہی باہر
- وہ ملک جہاں ہر بچے کی پیدائش پر 17 سال کی عمر تک ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد دیے جائیں گے
- پاکستان کا ٹیسٹ ریکارڈ 1987 کے بعد پہلی بار منفی ہوگیا
- چینی صدر کی اہلیہ کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شامل سربراہان کی بیگمات کی اجتماعی سرگرمی میں شرکت
- چین مساوی اور منظم عالمی نظام کی مثبت وکالت کرتا ہے، چینی صدر
- جو روٹ کو خراب فارم کا احساس، مشکل مرحلے سے نکلنے کے لیے پرامید
- پائیدار معاشی ترقی؛ پاکستان میں سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں کے نئے مواقع