بیجنگ :چین کی نیشنل امیگریشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق، رواں برس اسپرنگ فیسٹیول کی تعطیلات کے دوران ملک بھر میں بارڈر کنٹرول اداروں نے مجموعی طور پر ایک کروڑ ستتر لاکھ چھیانوے ہزار چینی اور غیر ملکی افراد کی آمد و رفت کو یقینی بنایا۔ یومیہ اوسط آمد و رفت انیس لاکھ ستتر ہزار رہی، جو گزشتہ سال کی اسی تعطیلات کے مقابلے میں 10.1 فیصد زیادہ ہے۔ ایک دن میں سب سے زیادہ آمد و رفت 21 فروری کو ریکارڈ کی گئی، جب یہ تعداد بائیس لاکھ انسٹھ ہزار افراد تک پہنچ گئی۔اعداد و شمار کے مطابق، چائنیز مین لینڈ کے باشندوں کی آمد و رفت پچانوے لاکھ چودہ ہزار رہی، جو گزشتہ سال کی تعطیلات کے یومیہ اوسط کے مقابلے میں 10.2 فیصد زیادہ ہے۔ ہانگ کانگ، مکاؤ اور تائیوان کے رہائشیوں کی آمد و رفت انہتر لاکھ انہتر ہزار رہی، جس میں 8 فیصد اضافہ ہوا۔ غیر ملکیوں کی آمد و رفت تیرہ لاکھ تیرہ ہزار رہی، جو گزشتہ سال کی تعطیلات کے یومیہ اوسط کے مقابلے میں 21.8 فیصد زیادہ ہے۔ ملک میں داخل ہونے والے غیر ملکیوں میں سے چار لاکھ ساٹھ ہزار افراد نے ویزا فری پالیسی کے تحت چین میں داخلہ حاصل کیا، جو گزشتہ سال کی تعطیلات کے یومیہ اوسط کے مقابلے میں 28.5 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے۔
Trending
- پاکستان کے امریکی ڈالر بینچ مارک یورو بانڈ کے اجرا کا عمل شروع
- ایس سی او کے 25 سال: شنگھائی سپرٹ اور اسلام آباد سے نئے سفر کا آغاز
- چینی صدرکی شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت اور کرغزستان کا سرکاری دورہ کامیابی سے مکمل
- اگست میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 11.15 فیصد پر پہنچ گئی، ادارہ شماریات
- یو ایس اوپن کی تاریخ کا بڑا اپ سیٹ شکست، نوواک جوکووچ پہلے راؤنڈ میں ہی باہر
- وہ ملک جہاں ہر بچے کی پیدائش پر 17 سال کی عمر تک ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد دیے جائیں گے
- پاکستان کا ٹیسٹ ریکارڈ 1987 کے بعد پہلی بار منفی ہوگیا
- چینی صدر کی اہلیہ کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شامل سربراہان کی بیگمات کی اجتماعی سرگرمی میں شرکت
- چین مساوی اور منظم عالمی نظام کی مثبت وکالت کرتا ہے، چینی صدر
- جو روٹ کو خراب فارم کا احساس، مشکل مرحلے سے نکلنے کے لیے پرامید
اپناوطن ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پاکستان بھر میں اور اوورسیز پاکستانیوں کے نیوزپلیٹ فارم کے بانی مدیر اعلیٰ نعیم کا شمار کہنہ مشق اور منجھے ہوئے مایہ ناز صحافیوں میں ہوتا ہے۔