News Views Events

گلگت بلتستان: کرنل (ر) کریم خان، بیٹے مدثر کریم اور علی عباس ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ق) میں شامل

0

اسلام آباد(اپنا وطن ) گلگت بلتستان کی سیاست میں بڑی تبدیلی آئی ہے، جہاں شہداء اور غازیوں کی سرزمین ضلع غذر سے کرنل(ر) کریم خان اور ان کے بیٹے مدثر کریم اور استور سے علی عباس اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مسلم لیگ (ق) میں شامل ہو گئے ہیں۔ انہوں نے وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانی و سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ق) چوہدری سالک حسین سے ملاقات کے بعد باضابطہ طور پر شمولیت اختیار کر لی۔

اس موقع پر مرکزی نائب صدر انیلہ ایاز چوھدری اور صوبائی صدر مسلم لیگ (ق) گلگت بلتستان دلفراز خان بھی موجود تھے۔ صوبائی صدر نے کرنل ر کریم خان کو خوش آمدید کہا۔ چوہدری سالک حسین نے کہا کہ کرنل ر کریم خان کی شمولیت سے پارٹی مضبوط ہوگی۔ انہوں نے صوبائی صدر دلفراز خان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور آئندہ الیکشن میں بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کیا۔
پارٹی میں شامل ہونے والے افراد میں استور سے علی عباس، عبداللہ مبارک، فضل ربّی، عبدالوکیل، اور ضلع غذر سے مدثر کریم، رضوان احمد، شاکر اللہ، ندیم احمد، ذاکر حسین، اور شیراز شامل ہیں۔

۔ پارٹی میں شامل ہونے والے افراد نے پارٹی کی مرکزی قیادت اور صوبائی صدر دلفراز خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی قیادت کی رہنمائی میں مزید مضبوط کرنے کا اعادہ کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.