مظفرآباد ( کاشف اقبال)سینئر حریت رہنما سید منظور احمد شاہ نے کہا ہے کہ “پاکستان زندہ باد” اور “پاک فوج زندہ باد” جیسے نعرے کسی رسمی یا وقتی جذبات کا اظہار نہیں بلکہ پوری قوم کے دل کی آواز اور اجتماعی شعور کی عکاسی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب قوم اور اس کی بہادر افواج ایک صفحے پر ہوں تو دنیا کی کوئی طاقت ملک کو کمزور نہیں کر سکتی۔ قومی یکجہتی ہی دراصل پاکستان کی اصل طاقت اور دفاعی حصار ہے۔
انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے ہر نازک اور کٹھن مرحلے پر مادرِ وطن کے دفاع کو یقینی بنایا۔ دہشت گردی، انتہا پسندی اور بیرونی جارحیت کے خلاف جاری طویل جنگ میں پاک فوج، رینجرز، پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے جوانوں نے لازوال قربانیاں دے کر یہ ثابت کیا کہ وطن کا دفاع ان کے ایمان کا حصہ ہے۔ شہداء کا لہو اس دھرتی کی حفاظت کی ضمانت ہے اور پوری قوم اپنے ان بہادر سپوتوں کو سلامِ عقیدت پیش کرتی ہے۔
سید منظور احمد شاہ نے کہا کہ پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قومی اتحاد، باہمی احترام اور اداروں پر اعتماد ناگزیر ہے۔ دشمن ہمیشہ یہ کوشش کرتا ہے کہ قوم اور افواج کے درمیان فاصلے پیدا کیے جائیں، مگر پاکستانی عوام اپنے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر سازش کو ناکام بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے ضروری ہے کہ ہم سیاسی، سماجی اور نظریاتی اختلافات سے بالاتر ہو کر قومی مفاد کو مقدم رکھیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قربانیوں کی بدولت آج پاکستان ایک مضبوط دفاعی حصار رکھتا ہے۔ عالمی سطح پر بھی پاک فوج کی کارکردگی کو سراہا جاتا ہے اور امن کے قیام کے لیے اس کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم اپنے شہداء اور غازیوں کی مقروض ہے اور ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔آخر میں سید منظور احمد شاہ نے کہا کہ “پاکستان زندہ باد” کا نعرہ دراصل ایک عہد ہے کہ ہم اپنی سرزمین کی حفاظت، ترقی اور خوشحالی کے لیے متحد رہیں گے، جبکہ “پاک فوج زندہ باد” کا مطلب ان بہادر سپاہیوں کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار ہے جو دن رات سرحدوں پر ہماری حفاظت کے لیے مصروفِ عمل ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ قومی یکجہتی کو فروغ دیں، افواجِ پاکستان کا حوصلہ بلند رکھیں اور ہر سطح پر ملک دشمن عناصر کے عزائم کو ناکام بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
Trending
- روسی فوج کا یوکرین کی اوڈیسا، چورنومورسک اور ازمائیل بندرگاہوں پر حملہ
- چین،دستاویزی فلم ” دیاویو جزائر: لہروں کے نیچے چھپی حقیقت” کی عالمی سطح پر ٹیلی کاسٹ
- چین اور مالدیپ کے درمیان دوستانہ تعلقات کی ایک طویل تاریخ ہے، چینی صدر
- متعدد ممالک میں چین کے بارے میں مثبت رائے امریکہ سے زیادہ، پیو سروے نتائج
- چین کا پاپوا نیو گنی کی جانب سے تائی پے اکنامک آفس بند کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم
- چین میں ونڈ اور سولر پاور کی تنصیب نے تھرمل پاور کو پیچھے چھوڑ دیا
- چین کا کرغزستان کی علاقائی سالمیت کی بھرپور حمایت جاری رکھنے کا اعلان
- چین اور پاکستان کے تعلقات ہمیشہ وقت کے تقاضوں پر پورا اترتے آئے ہیں، چینی وزیر خارجہ
- ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کوالیفائی ایونٹ کے لیگ میچ میں قومی ٹیم منجمنٹ کا انوکھا کارنامہ
- الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کا انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا انتباہ
اپناوطن ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پاکستان بھر میں اور اوورسیز پاکستانیوں کے نیوزپلیٹ فارم کے بانی مدیر اعلیٰ نعیم کا شمار کہنہ مشق اور منجھے ہوئے مایہ ناز صحافیوں میں ہوتا ہے۔