بیجنگ:تائیوان انتظامیہ کے سربراہ چو رونگ تھائی نے نام نہاد ” نجی مقصد” کے بہانے فٹ بال میچ دیکھنے کے لئے جاپان کا دورہ کیا۔ چین کی ریاستی کونسل کے تائیوان امور کے دفتر کی ترجمان چو فنگ لیئن نے اس حوالے سے کہا کہ ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی انتظامیہ کے رہنما کی جانب سے نام نہاد ” نجی دورے” کی آڑ میں تائیوان کی علیحدگی کے حصول اور جاپان میں اشتعال انگیز کارروائیوں پر مبنی ان کے مکروہ اقدامات قابل مذمت ہیں ۔ ہم امید کرتے ہیں کہ تائیوان کے ہم وطن ڈی پی پی انتظامیہ کے مذموم عزائم اور "تائیوان کی علیحدگی” سے پیدا ہونے والے خطرات کو سمجھ کر چائنیز مین لینڈ کے ساتھ مل کر علیحدگی پسند سرگرمیوں اور بیرونی مداخلت کی پرعزم مخالفت کریں گے اور آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کا پختہ تحفظ کریں گے۔ ترجمان نے نشاندہی کی کہ تائیوان کا معاملہ خالصتاً چین کا اندرونی معاملہ ہے اور اس میں بیرونی مداخلت کی اجازت نہیں ہے۔ جاپان کی طرف سے ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی کی اہم شخصیات کو جاپان کا دورہ کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ ایک چین کے اصول، چین اور جاپان کے درمیان چار سیاسی دستاویزات کی روح ، بین الاقوامی قوانین اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی ہے اور "تائیوان کی علیحدگی” پسند قوتوں کو ایک سنگین غلط پیغام بھیج رہا ہے۔ چین اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ جاپان کو تاریخی حوالے سے خود احتسابی کرکے سبق سیکھنا چاہیے اور اپنی غلطیوں کو درست کرتے ہوئے تائیوان کے معاملے پر جوڑ توڑ اور لاپرواہی سے کام لینا بند کرنا چاہیئے۔
Trending
- ایشین گیمز 2026 کے لیے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان، صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر
- بھارتی فلم ساز امتیاز علی کے ساتھ اغوا کے بعد کیا ہوا؟ تفصیلات بتادیں
- وزیراعظم کی صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس جاری
- انسٹاگرام پوسٹ پر میٹا کا الرٹ، پولیس نے خودکشی کرنیوالے نوجوان کو بچالیا
- شہریوں کے لیے خوش خبری؛ حکومت کا بڑی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ
- نائٹ کلب تنازع میں الجھنے پر اسٹوکس کی کپتانی خطرے میں پڑگئی
- جھانوی کپور کے بولڈ کردار پر تنقید، جگاپتی بابو کی حمایت
- ملکی قرضوں کے تمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے، ایک سال میں 7 ہزار ارب کا اضافہ
- چائنا میکسنگ: مغربی تصورات کو چیلنج کرتی ایک نئی تہذیبی لہر
- چین کی غیر ملکی تجارت کا تازہ ترین ریکارڈ ‘توقعات سے بڑھ کرہے، چینی میڈیا