اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)
سیاسی سماجی رہمنا بشیراللہ خان انقلابی نے سینئر حریت رہنما الطاف بٹ کی والدہ کے انتقال پر ان کے گھر جا کر فاتحہ خوانی کی اور مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی۔اس موقع پر حریت کانفرنس کے سینئر رہنما شیح متین اور متحدہ جہاد کونسل کے سابق چیئرمین تنویر سلام بھی موجود تھے۔ تمام شرکاء نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ بشیراللہ خان انقلابی نے اس موقع پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ والدہ کا سایہ انسان کے لیے ایک عظیم نعمت ہوتا ہے، جس کا خلا کبھی پُر نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم سوگوار خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔آخر میں اجتماعی دعا کی گئی جس میں مرحومہ کی مغفرت اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کی دعا کی گئی۔
Trending
- ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں آج بھی اضافہ کردیا گیا
- 27سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران ہلاک
- قطر سے ایل این جی کارگو پورٹ قاسم پہنچ گیا
- پیٹرولیم لیوی پر 60 روپے فی لیٹر کمی کی جائے: پاکستان بزنس فورم
- مشرق وسطیٰ میں تشویش کی شدت، پی ایس ایکس 100 انڈیکس پونے دو فیصد گرگیا
- پاکستان کے معدنی شعبہ کی ترقی میں اہم پیش رفت
- برطانیہ میں فضائی ٹریفک سسٹم کی خرابی،2 روز میں 8 ہزار سے زائد پروازیں متاثر
- سینیٹ کمیٹی خزانہ نے ایف بی آر سے گزشتہ 10 سال کے ریفنڈز کی تفصیلات طلب کرلیں
- 23ویں ہیلتھ ایشیا 2026:صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری و ترقی کا نیا باب
- وسیم اکرم نے بھی عمران خان کی صحت پر تشویش کا اظہار کر دیا
اپناوطن ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پاکستان بھر میں اور اوورسیز پاکستانیوں کے نیوزپلیٹ فارم کے بانی مدیر اعلیٰ نعیم کا شمار کہنہ مشق اور منجھے ہوئے مایہ ناز صحافیوں میں ہوتا ہے۔