بیجنگ :چین کے نائب وزیر اعظم ڈینگ شوئی شیانگ نے 19 مئی کو بیجنگ میں روس کے اول نائب وزیر اعظم مینتوروف سے ملاقات کی۔بدھ کے روز ڈینگ شوئی شیانگ نے کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ اور روسی صدر پیوٹن کی اسٹریٹجک قیادت میں، چین اور روس کے درمیان سرمایہ کاری کے شعبے میں تعاون مسلسل مثبت انداز میں آگے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال چین۔روس اسٹریٹجک شراکت داری کے قیام کی 30 ویں سالگرہ اور “چین۔روس ہمسائیگی، دوستی اور تعاون کے معاہدے” پر دستخط کی 25 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔انہوں نے زور دیا کہ دونوں ممالک کو اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دونوں سربراہانِ مملکت کے اہم اتفاقِ رائے پر مزید مؤثر عملدرآمد کرنا چاہیے، چین۔روس سرمایہ کاری تعاون کمیٹی کے مربوط کردار کو بھرپور انداز میں بروئے کار لاتے ہوئے اہم منصوبوں کو مستحکم انداز میں آگے بڑھانا چاہیے، تعاون کے نئے شعبے تلاش کرنے چاہئیں اور مزید عملی نتائج حاصل کرنے چاہئیں۔ مینتوروف نے کہا کہ روس، چین کے ساتھ اسٹریٹجک روابط کو مزید مضبوط بنانے، تعاون کے دائرہ کار کو وسعت دینے، دونوں فریقوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے فعال کردار ادا کرنے اور دوطرفہ سرمایہ کاری تعاون کی سطح کو مسلسل بلند کرنے کا خواہاں ہے۔
Trending
- دو دن کی تشویش نے انڈیکس کو ساڑھے تین ہزار پوائنٹس گرادیا
- چین، مکاؤ کا تیسرا پانچ سالہ منصوبہ، “ایک ملک، دو نظام” کے تحت ترقی کے نئے مرحلے کا آغاز
- پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں جولائی 2026ء میں 18 فیصد اضافہ
- وزیرِاعظم کی وزیرِ پیٹرولیم کو کراچی جا کر مقامی ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت
- چین اور ایکواڈور کے درمیان تعاون مستحکم انداز میں آگے بڑھا ہے، چینی وزیراعظم
- حکومت کا ریٹیلر اسکیم ایپ کے اجراء کا اعلان
- عالمی برادری کے ون چائنا اصول پر قائم رہنے کی بنیادی صورتحال ناقابلِ تغیر ہے، چینی وزارتِ خارجہ
- بنگلادیش کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کیلیے آسٹریلوی ٹیم میں تبدیلی
- رومانیہ کے ثقافتی ورثے سے آگاہی، طلبہ کو نیشنل لائبریری آف پاکستان آنے کی دعوت
- چینی صدر کی اندریس باکا کو ہنگری کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد