بیجنگ : کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کےنائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ نے بیجنگ میں روس کی ثقافتی وزیر لیوبیمووا، روس کی آل رشین اسٹیٹ ٹیلی ویژن اینڈ ریڈیو کمپنی کے صدر دوبروجیف، ٹاس نیوز ایجنسی کے صدر کوندر شاؤف، اور نیشنل میڈیا گروپ کی جنرل مینیجر بارانوفا سمیت روسی میڈیا اداروں کے نمائندوں سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔بدھ کے روز شن ہائی شیونگ نے کہا کہ اس سال چین اور روس کی اسٹریٹجک شراکت داری کے قیام کو 30 سال اور “چین-روس ہمسایہ دوستانہ تعاون کے معاہدے” پر دستخط کو 25 سال مکمل ہو گئے ہیں۔ فلم کے شعبے میں فریقین کے تعاون اور تبادلوں میں مسلسل وسعت آ رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ وہ روسی فریق کو چین میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی فلمی میلوں میں سرگرم حصہ لینے کی دعوت دیتے ہیں۔ لیوبیمووا نے کہا کہ وہ امید کرتی ہیں کہ دونوں ممالک کے فلم اداروں اور فلم سازوں کے قریبی تعاون کے ذریعے زیادہ اعلی معیار کی مشترکہ فلمیں پیش کی جائیں گی۔ اںھوں نے کہا کہ وہ چین کی جانب سے روس میں چینی فلمی میلوں کے انعقاد کو بھی خوش آمدید کہتی ہیں۔ روسی میڈیا اداروں کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران، شن ہائی شیونگ نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ اور صدر پیوٹن کی اسٹریٹجک قیادت کے تحت، چین-روس نئے عہد کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری صحت مند، مستحکم اور گہری ترقی کر رہی ہے۔ سی ایم جی روسی شراکت داروں کے ساتھ مل کر مزید فعال اور نتیجہ خیز جدید اقدامات کے ذریعے چین-روس تعلقات کو زیادہ گہرائی اور بلند سطح تک پہنچانے کے لئے مدد کرے گا۔
Trending
- دو دن کی تشویش نے انڈیکس کو ساڑھے تین ہزار پوائنٹس گرادیا
- چین، مکاؤ کا تیسرا پانچ سالہ منصوبہ، “ایک ملک، دو نظام” کے تحت ترقی کے نئے مرحلے کا آغاز
- پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں جولائی 2026ء میں 18 فیصد اضافہ
- وزیرِاعظم کی وزیرِ پیٹرولیم کو کراچی جا کر مقامی ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت
- چین اور ایکواڈور کے درمیان تعاون مستحکم انداز میں آگے بڑھا ہے، چینی وزیراعظم
- حکومت کا ریٹیلر اسکیم ایپ کے اجراء کا اعلان
- عالمی برادری کے ون چائنا اصول پر قائم رہنے کی بنیادی صورتحال ناقابلِ تغیر ہے، چینی وزارتِ خارجہ
- بنگلادیش کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کیلیے آسٹریلوی ٹیم میں تبدیلی
- رومانیہ کے ثقافتی ورثے سے آگاہی، طلبہ کو نیشنل لائبریری آف پاکستان آنے کی دعوت
- چینی صدر کی اندریس باکا کو ہنگری کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد