بیجنگ :اطلاعات کے مطابق، جاپانی حکومت کے حالیہ جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جاپان کے عسکری سازوسامان کے آرڈر کی مالیت پچھلے 5 سال میں تین گنا بڑھ گئی ہے، اور یہ 2025 کے مالی سال کے سرکاری عوامی ضروریات سے متعلق آرڈرز کا نصف حصہ ہے۔ ان آرڈرز میں زمین سے فضاء تک مار کرنے والے میزائل، ہوائی جہاز اور دیگر عسکری ساز و سامان میں اضافے نے آرڈرز کی کل مالیت کو بڑھا دیا ہے۔ جمعہ کے روز چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں اس حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جاپان کا ملٹری انڈسٹریل کمپلیکس دوبارہ فعال ہو گیا ہے اور تیزی سے کام کر رہا ہے۔یہ تیز رفتاری جاپان کی “دوبارہ عسکریت پسندی” کی جانب جانے کی ایک اور نمایاں علامت ہے۔ ترجمان نے کہا کہ کیا جاپان تاریخ کی غلطیاں دہرانا چاہتا ہے اورعسکریت پسندی کی پرانی راہ پر چلنا چاہتا ہے؟انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے جاپانی عوام سمیت پوری دنیا کے امن پسند لوگوں کو انتہائی چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔
Trending
- 11ویں بیلٹ اینڈ روڈ سمٹ میں پاکستان کا خصوصی اسٹال، تجارتی، سرمایہ کاری مواقع کی نمائش
- پیٹرول اور ڈیزل آج پھر مہنگا کردیا گیا
- 105 سالہ خاتون نے اپنی طویل زندگی کا راز بتا دیا
- بنگلادیش میں خسرے کی بدترین وبا، اسپتالوں میں جگہ کم پڑ گئی
- گڈز فاروڈنگ ایسوسی ایشن نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا
- پیاز کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سامنے آ گئی
- ملک بھر کیلئے بجلی مزید مہنگی کردی گئی، صارفین پر 12 ارب سے زائد اضافی بوجھ پڑے گا
- امریکا چین پر بے بنیاد الزام تراشی سے گریز کرے، چینی وزارتِ خارجہ
- مصنوعی ذہانت کو انسانیت کی بھلائی کی راہ پر برقراررکھیں، چینی میڈیا
- ملک بھر کے اساتذہ نے تدریس کے شعبے میں بھرپور خدمات انجام دی ہیں، چینی صدر