News Views Events
Apna Watan

کاروباری ہفتے میں منفی رجحان رہا

0

—فائل فوٹو

 پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران منفی رجحان دیکھنے میں آیا، جس کے باعث کے 100 انڈیکس میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

ایک ہفتے میں 100 انڈیکس 4781 پوائنٹس کی کمی کے بعد 171021 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروباری ہفتے کے دوران 100 انڈیکس 8857 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، جبکہ ہفتہ وار بلند ترین سطح 178370 پوائنٹس اور کم ترین سطح 169512 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔

اس دوران مارکیٹ میں مجموعی طور پر 3.48 ارب شیئرز کے سودے ہوئے، جن کی مالیت 138 ارب روپے رہی۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں بھی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی اور یہ 512 ارب روپے کم ہو کر 19278 ارب روپے رہ گئی۔



پی این پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.