بیجنگ :چینی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے معمول کی پریس کانفرنس میں بتایا کہ چین کی جانب سے نیپال میں قدرتی آفت سے نمٹنے اور نیپال کی امدادی کارروائیوں میں معاونت کے لیے چین کی ہنگامی امداد کی چوتھی کھیپ نیپال روانہ کر دی گئی ہے، جس میں امدادی نقل و حمل، روشنی کے آلات اور لاشوں کی منتقلی و تدفین سے متعلق سامان سمیت دیگر ضروری اشیا شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ چین کے مختلف سماجی حلقوں نے بھی نیپال کی مدد کے لیے فعال طور پر ہاتھ بڑھایا ہے۔ چائنا فاؤنڈیشن فار رورل ڈیولپمنٹ نے نیپال کے آفت زدہ علاقوں میں عارضی رہائشی مراکز قائم کیے ہیں اور متاثرین کو روزمرہ زندگی کی اشیا اور بنیادی طبی خدمات فراہم کی ہیں۔ نیپال میں چینی کاروباری اداروں کی ایسوسی ایشن نے بھی حال ہی میں نیپال کو امدادی عطیات کی پہلی کھیپ فراہم کی ہے۔ماؤ ننگ نے کہا کہ بڑی قدرتی آفت اور مشکل کی گھڑی میں چین نیپال کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مشکلات پر قابو پانے کے لیے تعاون جاری رکھے گا۔ ایک اور اطلاع کے مطابق آٹھ ستمبر کی سہ پہر ، چین کی جانب سے نیپال کے لیے ہنگامی امدادی سامان کی چوتھی کھیپ چینی فضائیہ کےبڑے کارگو ہوائی جہاز کے ذریعے نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو پہنچا دی گئی ہے۔
Trending
- بنگلادیش میں خسرے کی بدترین وبا، اسپتالوں میں جگہ کم پڑ گئی
- گڈز فاروڈنگ ایسوسی ایشن نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا
- پیاز کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سامنے آ گئی
- ملک بھر کیلئے بجلی مزید مہنگی کردی گئی، صارفین پر 12 ارب سے زائد اضافی بوجھ پڑے گا
- امریکا چین پر بے بنیاد الزام تراشی سے گریز کرے، چینی وزارتِ خارجہ
- مصنوعی ذہانت کو انسانیت کی بھلائی کی راہ پر برقراررکھیں، چینی میڈیا
- ملک بھر کے اساتذہ نے تدریس کے شعبے میں بھرپور خدمات انجام دی ہیں، چینی صدر
- چینی خلا بازوں کی جانب سے پانچویں اسپیس لیکچر کا انعقاد
- چین میں خدمات کی تجارت کا نیا ڈھانچہ تیزی سے تشکیل پا رہا ہے، رپورٹ
- اسٹاک مارکیٹ مسلسل تیسرے دن منفی، آج 698 پوائنٹس کی کمی
اپناوطن ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پاکستان بھر میں اور اوورسیز پاکستانیوں کے نیوزپلیٹ فارم کے بانی مدیر اعلیٰ نعیم کا شمار کہنہ مشق اور منجھے ہوئے مایہ ناز صحافیوں میں ہوتا ہے۔