اقوام متحدہ:
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے فلسطین اور اسرائیل کی صورتحال پر ہنگامی مشاورت کی۔ مشاورت کے دوران اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب جانگ جون نے فلسطین-اسرائیل موجودہ صورتحال پر چین کا موقف بیان کیا اور تمام متعلقہ فریقوں پر زور دیا کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور تنازعہ کی صورتحال کو مزید بڑھنے سے روکیں ۔پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
جانگ جون نے کہا کہ چین کو غزہ میں اسرائیل اور مسلح گروہوں کے درمیان شدید جھڑپوں کے پھیلنے اور صورتحال کے مزید خراب ہونے کے امکان کے بارے میں گہری تشویش ہے۔ چین شہریوں کے خلاف تمام تشدد اور حملوں کی مذمت کرتا ہے اور تمام متعلقہ فریقوں پر زور دیتا ہے کہ وہ انتہائی تحمل کا مظاہرہ کریں، تنازعہ کی صورتحال کو مزید بڑھنے سے گریز کریں اور جلد از جلد جنگ بندی کو عمل میں لائیں۔ تمام فریقین کی ذمہ داری ہے کہ وہ بین الاقوامی انسانی قوانین کا احترام کریں اور شہریوں اور شہری تنصیبات پر حملوں اور تباہی سے گریز کریں۔
جانگ جون نے کہا کہ سلامتی کونسل کو مذاکرات کو فروغ دینے، جنگ بندی کے حصول اور امن کی بحالی کے لئے ضروری اقدامات کرنے کے لئے تیار رہنا چاہئے۔ انہوں ے نشاندہی کی کہ فلسطین اور اسرائیل کی صورتحال کے بار بار بحران کا شکار ہونے کی بنیادی وجہ مشرق وسطیٰ کے امن عمل کا درست راستے سے انحراف ہے، “دو ریاستی حل” کی بنیاد کو مسلسل نقصان پہنچایا جا رہا ہے اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں پر مؤثر طریقے سے عمل درآمد نہیں کیا گیا۔ بین الاقوامی برادری اور متعلقہ فریقین کو چاہیے کہ وہ اس گھناؤنی گردش کو توڑنے پر توجہ مرکوز کریں، بحران کے خاتمے اور دو ریاستی حل کو فوری طور پر فروغ دینے کے لیے ٹھوس کوششیں کریں۔
Trending
- وہ ملک جہاں ہر بچے کی پیدائش پر 17 سال کی عمر تک ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد دیے جائیں گے
- پاکستان کا ٹیسٹ ریکارڈ 1987 کے بعد پہلی بار منفی ہوگیا
- چینی صدر کی اہلیہ کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شامل سربراہان کی بیگمات کی اجتماعی سرگرمی میں شرکت
- چین مساوی اور منظم عالمی نظام کی مثبت وکالت کرتا ہے، چینی صدر
- جو روٹ کو خراب فارم کا احساس، مشکل مرحلے سے نکلنے کے لیے پرامید
- پائیدار معاشی ترقی؛ پاکستان میں سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں کے نئے مواقع
- فٹنس کا شوقین ڈاکٹر جم میں ورزش کے دوران اچانک گر کر جاں بحق، ویڈیو وائرل
- فیکٹ چیک: علیمہ خان سے منسوب پی ٹی آئی کی صدارت کا دعویٰ جھوٹا نکلا
- گلوبل گورننس انیشی ایٹو کی پہلی سالگرہ مشترکہ مفادات ہی عالمی برادری کی عمومی خواہش ہے،چینی وزارت خارجہ
- چائنا میڈیا گروپ اور کرغزستان نیشنل ٹیلی ویژن اینڈ ریڈیو براڈکاسٹنگ کارپوریشن سمیت متعلقہ اداروں کے درمیان تعاون کی دستاویزات پر دستخط