اسلام آباد(نیوزڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما چودھری نعیم اعجاز نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کے اقتدار میں آنے سے ملک میں بے روزگاری، غربت اور مہنگائی کا خاتمہ ہوگا، ملک تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔
راولپنڈی کے حلقہ این اے 53 اور پی پی 10 سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چودھری نعیم اعجاز نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی بورڈ کے سامنے بہت اچھا انٹرویو ہوا، حلقے کے مطابق پارلیمانی بورڈ کو مکمل مسائل اور دیگر معلومات فراہم کیں، پرامید ہوں کہ پارٹی قیادت ٹکٹ دے کر اعتماد کرے گی۔
چودھری نعیم اعجاز کا کہنا تھا کہ گزشتہ 35 سال سے حلقہ سے منتخب ہونے والے نمائندگان نے علاقے میں کوئی ترقیاتی کام نہیں کئے، میرا مقصد حلقہ کی عوام کی خدمت اور علاقے کے مسائل حل کرنا ہے، حلقے میں آج تک کوئی سرکاری بڑا ہسپتال یا یونیورسٹی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگلے وزیر اعظم میاں نواز شریف ہونگے جو پاکستان کی ترقی کی علامت ہیں۔
یاد رہے کچھ روز قبل جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے چودھری نعیم اعجاز کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت کا مشن لے کر میدان میں قدم رکھا ہے،پی ٹی آئی نے ملک کو تباہ کیا جس کی وجہ سے معیشت کو نقصان پہنچا،پی ٹی آئی کے چیئرمین نے نہیں چھوڑو گی پالیسی رکھی،مسلم لیگ نواز میں اختلافات ڈالنے والے ناکام ہوں گے۔
چودھری نعیم اعجاز نے کہا کہ پارٹی ٹکٹ کا فیصلہ قیادت نے کرنا ہے لوگ گھر بیٹھے کر ہی امیدوار بن گئے ہیں،مسلم لیگ ن کا ٹکٹ عوام کی امنگوں کے مطابق دیا جائے گا 35 سال سے لوگوں کو بے وقوف بنایا گیا،انتخابات میں مسلم لیگ نواز کلین سوپ کرے گی،حلقے میں ترقیاتی کاموں جاری رہیں گے۔
Trending
- پاکستانی صلاحیتوں سے متعلق پاکستان کنفرنس 2026 کا انعقاد
- چین نے نائب وزیر خارجہ کو اچانک عہدے سے برطرف کردیا
- ایران اور امریکا کے اٹکے ہوئے معاملات حل کروانے کی کوششیں کررہے ہیں، وزیراعظم
- امریکہ اور ایران کے وفود کی اسلام آباد واپسی کا امکان، امن مذاکرات دوبارہ شروع ہونے کا عندیہ
- پیکا قانون کی کہانی؛ صحافیوں اور شہریوں کے لیے کتنا خطرناک بن چکا ہے؟
- آبنائے ہرمز کی صورتحال مزید بگڑ سکتی ہے، : چین
- چین اور اسپین کے تعلقات میں مسلسل اور مستحکم ترقی ہوئی ہے، چینی صدر
- متحدہ عرب امارات چین کا جامع اسٹریٹجک شراکت داری ہے، چینی صدر
- اقوامِ متحدہ کا یوم چینی زبان نیروبی میں منایا گیا
- چین کی جانب سے اسلام آبادمذاکرات کی تعریف