مائیکروسافٹ نے کہا ہے کہ امریکی کمپیوٹر سکیورٹی ٹیکنالوجی کمپنی کراؤڈ ہٹ کی جانب سے مائیکروسافٹ ونڈوز سسٹم کے لیے جاری کردہ سافٹ ویئر اپ ڈیٹ میںنقائص کے نتیجے میں ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر میں اس سسٹم سے منسلک تقریبا 85 لاکھ ڈیوائسز متاثر ہوئیں ہیں۔ مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ “کراؤڈ ہٹ “نے نقائص کی بہتری میں تیزی لانے کا حل تیار کر لیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 18 جولائی کو شام 7 بجے جی ایم ٹی سے ،دنیا بھر میں کئی مقامات پر مائیکروسافٹ ونڈوز سسٹم ایک سیکیورٹی سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کی وجہ سے ڈاؤن ہوا اور “بلیو اسکرین” نمودار ہوئی جس سے ایوی ایشن، میڈیکل کیئر، میڈیا، فنانس، ریٹیل اور لاجسٹکس جیسی کئی صنعتیں متاثر ہوئیں۔
فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ” فلائٹ اویئر “کے مطابق مشرقی امریکی وقت کے مطابق 20 تاریخ کی دوپہر 12 بجے تک امریکہ میں تقریبا 23 ہزار پروازیں تاخیر کا شکار ہو چکی ہیں ۔
Trending
- حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا اعلان
- قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی غیر معیاری موبائل سروس پر برہم، ٹیلی کام کمپنیوں کو طلب کرلیا
- زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کا اضافہ، مجموعی حجم 23 ارب سے تجاوز
- وزیر داخلہ سندھ کا ایکشن، تھانہ عزیز بھٹی کے مکمل عملے سمیت متعدد تھانوں کے اہلکار معطل
- ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں آج بھی اضافہ کردیا گیا
- 27سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران ہلاک
- قطر سے ایل این جی کارگو پورٹ قاسم پہنچ گیا
- پیٹرولیم لیوی پر 60 روپے فی لیٹر کمی کی جائے: پاکستان بزنس فورم
- مشرق وسطیٰ میں تشویش کی شدت، پی ایس ایکس 100 انڈیکس پونے دو فیصد گرگیا
- پاکستان کے معدنی شعبہ کی ترقی میں اہم پیش رفت