بیجنگ:چینی وزارت قومی دفاع کے ترجمان چانگ شیاؤ گانگ نے آبنائے تائیوان سے کینیڈا کے جنگی جہاز کے گزرنے کے بارے میں صحافیوں کے سوالات کا جواب دیا۔
ترجمان نے کہا کہ ایسٹرن تھیٹر نے آبنائے تائیوان سے گزرنے والے کینیڈا فریگیٹ “مونٹریال” کے واقعہ پر ردعمل کا اظہار کیا ہے اور چین نے فوجی اور سفارتی چینلز کے ذریعے کینیڈا کے سامنے شدید احتجاج درج کرایا ہے۔
کینیڈین جنگی جہاز نے آبنائے تائیوان میں بدامنی اور پریشانی پیدا کی ، “تائیوان کی علیحدگی ” پسند قوتوں کو غلط اشارہ دیا ، اور آبنائے تائیوان میں امن اور استحکام کو سنگین خطرے میں ڈالا ہے۔ تائیوان کا معاملہ چین کا داخلی معاملہ ہے اور اس میں کسی غیر ملکی مداخلت کی اجازت نہیں ہے۔
ہم کینیڈا پر زور دیتے ہیں کہ وہ ایک چین کے اصول کی پاسداری کرے، تائیوان کے معاملے پر اپنے قول و فعل میں محتاط رہے اور دونوں ممالک اور دونوں افواج کے درمیان تعلقات کی ترقی کو متاثر کرنے سے گریز کرے۔
Trending
- ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں آج بھی اضافہ کردیا گیا
- 27سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران ہلاک
- قطر سے ایل این جی کارگو پورٹ قاسم پہنچ گیا
- پیٹرولیم لیوی پر 60 روپے فی لیٹر کمی کی جائے: پاکستان بزنس فورم
- مشرق وسطیٰ میں تشویش کی شدت، پی ایس ایکس 100 انڈیکس پونے دو فیصد گرگیا
- پاکستان کے معدنی شعبہ کی ترقی میں اہم پیش رفت
- برطانیہ میں فضائی ٹریفک سسٹم کی خرابی،2 روز میں 8 ہزار سے زائد پروازیں متاثر
- سینیٹ کمیٹی خزانہ نے ایف بی آر سے گزشتہ 10 سال کے ریفنڈز کی تفصیلات طلب کرلیں
- 23ویں ہیلتھ ایشیا 2026:صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری و ترقی کا نیا باب
- وسیم اکرم نے بھی عمران خان کی صحت پر تشویش کا اظہار کر دیا