حال ہی میں ، ترکیہ کی حکومت کی طرف سے چین سے درآمد کی جانے والی الیکٹرک گاڑیوں اور دیگر گاڑیوں پر 40 فیصد اضافی محصولات کے نفاذ اور درآمدی لائسنس کی پابندیوں کے نفاذ کے تناظر میں چائنا میڈیا گروپ نے سی جی ٹی این ترکیہ چینل پر ایک سروے کیا جس میں پوچھا گیا کہ “کیا آپ نئی توانائی کی چینی گاڑیوں پر محصولات عائد کرنے سے اتفاق کرتے ہیں؟”۔ 24 گھنٹوں کے دوران 1ہزا ر سے زائد افراد نے سروے میں حصہ لیا اور اپنی رائے کا اظہار کیا ۔ 73 فیصد سے زائد افراد نے واضح کیا کہ وہ چینی آٹو مصنوعات پر اضافی محصولات کی مخالفت کرتے ہیں۔ ان کا خیال ہے کہ اس اقدام سے ترکیہ کی مارکیٹ میں چینی کمپنیوں کا اعتماد کمزور ہوگا اور مستقبل میں دیگر ممالک میں سرمایہ کاری کا باعث بن سکتا ہے۔
سروے میں حصہ لینے والے انٹرنیٹ صارفین عام طور پر یقین رکھتے ہیں کہ چینی کاریں لاگت کے لحاظ سے کارکردگی میں یورپ سے درآمد شدہ کاروں سے بہتر ہیں ، اور محصولات کے نفاذ سے عام لوگوں کے لئے بہتر معیار کے ساتھ سستی مصنوعات سے لطف اندوز ہونا مشکل ہوجائے گا۔
Trending
- ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں آج بھی اضافہ کردیا گیا
- 27سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران ہلاک
- قطر سے ایل این جی کارگو پورٹ قاسم پہنچ گیا
- پیٹرولیم لیوی پر 60 روپے فی لیٹر کمی کی جائے: پاکستان بزنس فورم
- مشرق وسطیٰ میں تشویش کی شدت، پی ایس ایکس 100 انڈیکس پونے دو فیصد گرگیا
- پاکستان کے معدنی شعبہ کی ترقی میں اہم پیش رفت
- برطانیہ میں فضائی ٹریفک سسٹم کی خرابی،2 روز میں 8 ہزار سے زائد پروازیں متاثر
- سینیٹ کمیٹی خزانہ نے ایف بی آر سے گزشتہ 10 سال کے ریفنڈز کی تفصیلات طلب کرلیں
- 23ویں ہیلتھ ایشیا 2026:صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری و ترقی کا نیا باب
- وسیم اکرم نے بھی عمران خان کی صحت پر تشویش کا اظہار کر دیا