ساہیوال(نیوزڈیسک) داسو پاور پراجیکٹ حملے کے ماسٹر مائنڈ 2 دہشتگرد فرارہونے کی کوشش میں مارے گئے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگردوں کو تھریٹ الرٹ کی بنیاد پرساہیوال جیل سے منتقل کیا جارہا تھا، حملے کے ماسٹر مائینڈ سمیت 5 دہشتگردوں کی منتقلی کے دوران حملہ ہوا۔
سی ٹی ڈی حکام نے مزید بتایا کہ دہشتگردوں نے داسو حملے میں ملوث ساتھیوں کو چھڑانے کی کوشش کی، دہشتگرد محمد حسین اور ایاز فائرنگ کے تبادلے میں موقع پر مارے گئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ساہیوال سمندری روڈ کے قریب پیش آیا، ہلاک دہشتگردوں کے تین ساتھی الگ وین میں ہونے کی وجہ سے محفوظ رہے۔
واضح رہے کہ داسو حملے میں ملوث دہشتگردوں کو عدالت سزائے موت سنا چکی تھی، 14 جولائی 2021 کو داسو حملے میں 9 غیر ملکیوں سمیت 13 افرادہلاک اور 20 زخمی ہوئےتھے۔
Trending
- سانائے تاکائیچی کا غیرجوہری اصولوں” پر پھر ایک بار مبہم موقف
- جنوب سے شمال تک پانی کا سفر، چین کے ایک بڑے خواب کی تکمیل
- پانچ ہزار ون ڈے میچز مکمل، مقبول ترین فارمیٹ کی اہمیت کم کیوں ہو رہی ہے؟
- پاک۔چین کہانیاں |پاکستانی محقق نے چین میں سورج پر تحقیق کو اپنے سائنسی خوابوں کی منزل بنا لیا
- چائنا میڈیا گروپ اور سنکیانگ کے درمیان ثقافتی و سیاحتی شعبے میں تعاون کے معاہدوں پر دستخط
- چین کی سولہویں آرکٹک مہم کے سائنسی سروے جہاز ” شوئے لونگ 2 کا برفانی اسٹیشن کی تحقیقات کا آغاز
- انٹرنیشنل کانگریس آف بیسک سائنس 2026 کا بیجنگ میں افتتاح
- چین میں باکس آفس آمدنی 24 بلین یوآن سے تجاوز کر گئی
- چین میں جولائی کے دوران کنزیومر پرائس انڈیکس میں سالانہ 0.5 فیصد اضافہ
- آپریشن رَدُّ الفتنہ 3: بلوچستان میں فتنۃ الہندوستان کے 3 دہشتگرد ہلاک