بیجنگ : چینی وزارت تجارت نے اپنے ایک اعلامیے میں کہا ہے کہ “عوامی جمہوریہ چین کے غیر ملکی تجارتی قانون “اور ” غیر ملکی تجارتی رکاوٹوں کی تحقیقات کے قواعد ” کی متعلقہ دفعات کے مطابق ، مشینری اور الیکٹرانک مصنوعات کی درآمد اور برآمد کے لئے چائنا چیمبر آف کامرس کی درخواست پر چینی وزارت تجارت نے جولائی 2024 میں اعلان کیا تھا کہ یورپی یونین کی طرف سے چینی کاروباری اداروں کی تحقیقات میں اپنائے گئے متعلقہ طریقوں پر چین کی جانب سے تجارت و سرمایہ کاری کی رکاوٹوں کی تحقیقات کی جائیں گی۔چین کی جانب سے تحقیقات مکمل ہو چکی ہیں، اور تحقیقات کے نتائج اور “غیر ملکی تجارتی رکاوٹوں کی تحقیقات سے متعلق قواعد ” کے آرٹیکل 31 کی بنیاد پر ، چینی وزارت تجارت نے فیصلہ کیا ہے کہ یورپی یونین کی طرف سے” غیر ملکی سبسڈی ریگولیشن ” اور اس کے نفاذ کے قواعد کے مطابق چینی کاروباری اداروں کی تحقیقات میں اپنائے گئے متعلقہ طریقوں میں” غیر ملکی تجارتی رکاوٹوں کی تحقیقات سے متعلق قواعد ” کے آرٹیکل 3 میں طے شدہ عوامل موجود ہیں ، جو تجارت اور سرمایہ کاری کی رکاوٹیں تشکیل دیتے ہیں۔
Trending
- پیٹرولیم لیوی پر 60 روپے فی لیٹر کمی کی جائے: پاکستان بزنس فورم
- مشرق وسطیٰ میں تشویش کی شدت، پی ایس ایکس 100 انڈیکس پونے دو فیصد گرگیا
- پاکستان کے معدنی شعبہ کی ترقی میں اہم پیش رفت
- برطانیہ میں فضائی ٹریفک سسٹم کی خرابی،2 روز میں 8 ہزار سے زائد پروازیں متاثر
- سینیٹ کمیٹی خزانہ نے ایف بی آر سے گزشتہ 10 سال کے ریفنڈز کی تفصیلات طلب کرلیں
- 23ویں ہیلتھ ایشیا 2026:صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری و ترقی کا نیا باب
- وسیم اکرم نے بھی عمران خان کی صحت پر تشویش کا اظہار کر دیا
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اتار چڑھاؤ عالمی مارکیٹ سے جڑا ہے: علی پرویز ملک
- آیت نور کے والدین کو اللہ نے پھر بیٹی سے نواز دیا، نام بھی ’آیت نور‘ رکھ دیا
- انگلش کپتان جو روٹ نے کیون پیٹرسن کی واپسی اہم قرار دے دی