یورپی یونین نے برسلز میں ایک خصوصی سربراہی اجلاس منعقد کیا جس میں یوکرین کیلئے مزید حمایت کے معاہدے پر اتفاق کیا گیا۔ اس فیصلے کو 27 رکن ممالک میں سے 26 کی حمایت حاصل ہوئی، جبکہ ہنگری کے وزیراعظم وکٹر اوربان نے اس معاہدے میں شامل ہونے سے انکار کر دیا۔ اجلاس کے جاری کردہ اعلامیے میں ظاہر کیا گیا کہ یورپی کونسل نے یورپی کمیشن کی چیئرمین اروسلا وان ڈیر لیین کے پیش کردہ “دوبارہ مسلح یورپ” کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔ اعلامیے کے مطابق، یورپی یونین اپنی مجموعی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط کرے گی، اسٹریٹجیک انحصار کو کم کرے گی، اہم صلاحیتوں کے فرق کو دور کرے گی، اور اس کے مطابق پورپی یونین میں دفاعی ٹیکنالوجی اور صنعتی بنیادوں کو مستحکم کرے گی تاکہ ضروری سازوسامان کی بہتر فراہمی ممکن ہو سکے۔ وان ڈیر لیین نے 4 مارچ کو “دوبارہ مسلح یورپ” کا منصوبہ پیش کیا تھا جس کے تحت 80 ارب یورو مختص کر کے “ایک محفوظ اور لچکدار یورپ” تعمیر کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔
اسی دن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ نیٹو ممالک اب بھی کافی ادائیگیاں نہیں کر رہےہیں۔ اگر نیٹو ممالک “ادائیگی نہ کریں” تو امریکہ “دفاع نہیں کرے گا”۔ ٹرمپ نے اس سے قبل دھمکی دی تھی کہ اگر امریکی اتحادیوں کے دفاعی اخراجات “معیار پر پورا نہ اتریں” تو امریکہ کا نیٹوسے نکلنا “بالکل ممکن” ہے۔
Trending
- زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کا اضافہ، مجموعی حجم 23 ارب سے تجاوز
- وزیر داخلہ سندھ کا ایکشن، تھانہ عزیز بھٹی کے مکمل عملے سمیت متعدد تھانوں کے اہلکار معطل
- ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں آج بھی اضافہ کردیا گیا
- 27سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران ہلاک
- قطر سے ایل این جی کارگو پورٹ قاسم پہنچ گیا
- پیٹرولیم لیوی پر 60 روپے فی لیٹر کمی کی جائے: پاکستان بزنس فورم
- مشرق وسطیٰ میں تشویش کی شدت، پی ایس ایکس 100 انڈیکس پونے دو فیصد گرگیا
- پاکستان کے معدنی شعبہ کی ترقی میں اہم پیش رفت
- برطانیہ میں فضائی ٹریفک سسٹم کی خرابی،2 روز میں 8 ہزار سے زائد پروازیں متاثر
- سینیٹ کمیٹی خزانہ نے ایف بی آر سے گزشتہ 10 سال کے ریفنڈز کی تفصیلات طلب کرلیں