بیجنگ :چین کے نائب وزیر اعظم دنگ شوئی شیانگ نے بیجنگ میں ورلڈ ڈیٹا آرگنائزیشن کے قیام کے اجلاس میں شرکت کی۔انہوں نے صدر شی جن پھنگ کا تہنیتی خط پڑھا اور کلیدی خطاب کیا ۔منگل کے روزدنگ شوئی شیانگ نے کہا کہ ورلڈ ڈیٹا آرگنائزیشن کا قیام ڈیٹا پر بین الاقوامی تعاون کو گہرا کرنے میں ایک اہم پیش رفت ہے ۔انہوں نے بتایا کہ صدر شی جن پھنگ نے اس ضمن میں ایک تہنیتی خط بھیجا ہے جس میں ورلڈ ڈیٹا آرگنائزیشن کے لیے اپنی اعلیٰ توقعات کا اظہار کیا ہے ۔دنگ شوئی شیانگ نے کہا کہ چین ڈیٹا گورننس اور ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کو بہت ایمیت دیتا ہے، ڈیٹا کے دانشورانہ املاک کے حقوق جیسے بنیادی نظاموں کی تشکیل کو تیز کر رہا ہے، اور ڈیٹا کو صنعتی اپ گریڈیشن، عوامی فلاح و بہبود کی خدمت، اور گورننس کی افادیت کو بہتر بنانے کے لیے استعمال کر رہا ہے، جس سے اہم نتائج حاصل ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ڈیجیٹل چین کی تعمیر کو مزید آگے بڑھائیں گے، ڈیٹا وسائل کے استعمال کو فروغ دیں گے، ڈیجیٹل اور انٹیلیجنٹ ٹیکنالوجیز میں جدت تیز کریں گے، اور ان کے اطلاق کے دائرے کو فعال طور پر وسعت دیں گے، تاکہ عالمی ڈیجیٹل معیشت کی خوشحالی اور ترقی میں بھرپور توانائی فراہم کی جا سکے۔دنگ شوئی شیانگ نےزور دیتے ہوئے کہا کہ ورلڈ ڈیٹا آرگنائزیشن کے قیام کے موقع پر ورلڈ ڈیٹا گورننس کی بہتری کو فروغ دیا جائے گا اور ڈیجیٹل معیشت کی صحت مند ترقی کو حاصل کیا جائے گا۔
Trending
- پاکستان کے امریکی ڈالر بینچ مارک یورو بانڈ کے اجرا کا عمل شروع
- ایس سی او کے 25 سال: شنگھائی سپرٹ اور اسلام آباد سے نئے سفر کا آغاز
- چینی صدرکی شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت اور کرغزستان کا سرکاری دورہ کامیابی سے مکمل
- اگست میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 11.15 فیصد پر پہنچ گئی، ادارہ شماریات
- یو ایس اوپن کی تاریخ کا بڑا اپ سیٹ شکست، نوواک جوکووچ پہلے راؤنڈ میں ہی باہر
- وہ ملک جہاں ہر بچے کی پیدائش پر 17 سال کی عمر تک ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد دیے جائیں گے
- پاکستان کا ٹیسٹ ریکارڈ 1987 کے بعد پہلی بار منفی ہوگیا
- چینی صدر کی اہلیہ کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شامل سربراہان کی بیگمات کی اجتماعی سرگرمی میں شرکت
- چین مساوی اور منظم عالمی نظام کی مثبت وکالت کرتا ہے، چینی صدر
- جو روٹ کو خراب فارم کا احساس، مشکل مرحلے سے نکلنے کے لیے پرامید