بیجنگ : امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی کے تناظر میں، سری لنکا کے اخبار ڈیلی مرر، امریکی میگزین دی ڈپلومیٹ اور ہسپانوی ویب سائٹ چائنا پالیسی آبزرور سمیت مختلف ذرائع ابلاغ نے حالیہ دنوں میں چینی سرمایہ کاری سے قائم بندرگاہوں اور چین-یورپ ریل رابطوں کو مثبت انداز میں پیش کیا ہے، جس میں “بیلٹ اینڈ روڈ” انیشی ایٹو کی اسٹریٹجک اہمیت کو ازسرِ نو سمجھنے پر زور دیا گیا ہے۔سری لنکا کے اخبار ڈیلی مرر نے رپورٹ کیا کہ مشرق وسطیٰ کے تنازعے کے پھیلاؤ کے اثرات نے چین اور سری لنکا کے درمیان بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کے ایک اہم منصوبے، ہمبنٹوٹا انٹرنیشنل پورٹ پر کاروبار میں اضافہ کیا ہے، جس کے باعث بندرگاہ نے توسیع کا نیا مرحلہ شروع کر دیا ہے۔ 2026 کی پہلی سہ ماہی میں، ہمبنٹوٹا پورٹ نے 2.01 ملین ٹن سے زائد کارگو تھرو پٹ حاصل کیا، جو کہ سال بہ سال 47 فیصد کا اضافہ ہے۔ ترکیہ کا “مڈل کوریڈور” اقدام ایک بین الاقوامی ٹرانسپورٹ کوریڈور ہے جو وسطی ایشیا ،بحیرہ کیسپین کے پار آذربائیجان، جارجیا اور ترکیہ سے گزرتا ہے ۔یہ چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے ساتھ انتہائی مربوط ہے، جس سے یوریشیا کے درمیان لاجسٹک ٹرانسپورٹ کے وقت کو نمایاں طور پر کم کیا گیا ہے۔امریکہ میگزین دی ڈپلومیٹ نے حال ہی میں ایک مضمون شائع کیا جس میں اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ موجودہ صورتحال میں، “مڈل کوریڈور” ایک اسٹریٹجک متبادل سے آگے بڑھ کر یوریشیا کے باہمی روابط کا ناگزیر حصہ بنتا جا رہا ہے۔ ہسپانوی ویب سائٹ چائنا پالیسی آبزرور پر شائع ہونے والے ایک مضمون میں بتایا گیا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو چین کے اسٹریٹجک وژن کو بنیادی ڈھانچے، رابطے، تجارت اور پیداواری تعاون کے نیٹ ورک میں تبدیل کرتا ہے، اور یہ علاقائی و عالمی سطح پر انضمام کو فروغ دینے والی ایک اہم قوت بن چکا ہے۔
Trending
- سعودی ماہرین نے 1300 سال سے زائد قدیم مسجد دریافت کر لی، دیوار پر تحریر بھی ملی ، کیا لکھا ہے ؟
- فیول ریلیف اسکیم پر پیٹرولیم ڈیلرز کا اظہارِ تشویش
- اہم شخصیت کو لے جانیوالا طیارہ لیبیا کے ایئرپورٹ پر گر کر تباہ
- امریکا میں ڈیزل کی فی گیلن قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر
- تین ہزار برس قدیم ’چیختی ممی‘ کی پراسرار موت کا معمہ
- ملک میں سونے کے بھاؤ میں کمی ریکارڈ
- اسٹیٹ بینک کا شرحِ سود 11.50 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
- جاپان کی “نئی قسم کی عسکریت پسندی” کی حوصلہ افزائی خطے کو خطرناک بھنور میں دھکیل دے گی، چینی وزارت دفاع
- تائیوان کے معاملے پر حد پار کرنے والوں کو لامحالہ سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا، چینی وزارت خارجہ
- چینی صدر اور بھارتی وزیر اعظم کی ملاقات میں اہم ترین اتفاق رائے چین اور بھارت کا شراکت دار بننا ہی ہے، چینی وزارت خارجہ