2023 انٹرنیشنل انرجی ٹرانسفارمیشن فورم کے مطا بق چین کی جانب سے گزشتہ سال دنیا کے سب سے بڑے پاور سپلائی سسٹم اور صاف بجلی پیدا کرنے کے نظام کے قیام کے بعد چین کی فی کس بجلی کی کھپت 2012 میں 3919 کلو واٹ سے بڑھ کر اس وقت تقریباً 6116 کلو واٹ ہوگئی ہے۔
اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ جولائی کے آخر تک ، اس سال چین کی مجموعی نصب شدہ بجلی کی پیداواری صلاحیت 2.74 بلین کلو واٹ تک پہنچ گئی۔ سنہ 2012 سے اب تک چین کی فی کس بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 0.92 کلو واٹ سے بڑھ کر 1.8 کلو واٹ تک پہنچ گئی ہے اور مقررہ پیمانے سے زیادہ صنعتی بجلی کی کھپت 4.2 ٹریلین کلو واٹ گھنٹے سے بڑھ کر 8.4 ٹریلین کلو واٹ گھنٹے تک ہو گئی ہے۔
بجلی کے نیٹ ورک کی تعمیر کے حوالے سے ، اب چین میں 220 کے وی اور اس سے زیادہ کی ٹرانسمیشن لائنوں کی لمبائی 880،000 کلومیٹر سے زیادہ ہے۔ ملک بھر میں 36 یو ایچ وی چینلز کو آپریشنل کیا گیا ہے ، اور “مغرب سے مشرق تک بجلی کی ترسیل” کا پیمانہ 300 ملین کلو واٹ کے قریب ہے۔
Trending
- ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں آج بھی اضافہ کردیا گیا
- 27سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران ہلاک
- قطر سے ایل این جی کارگو پورٹ قاسم پہنچ گیا
- پیٹرولیم لیوی پر 60 روپے فی لیٹر کمی کی جائے: پاکستان بزنس فورم
- مشرق وسطیٰ میں تشویش کی شدت، پی ایس ایکس 100 انڈیکس پونے دو فیصد گرگیا
- پاکستان کے معدنی شعبہ کی ترقی میں اہم پیش رفت
- برطانیہ میں فضائی ٹریفک سسٹم کی خرابی،2 روز میں 8 ہزار سے زائد پروازیں متاثر
- سینیٹ کمیٹی خزانہ نے ایف بی آر سے گزشتہ 10 سال کے ریفنڈز کی تفصیلات طلب کرلیں
- 23ویں ہیلتھ ایشیا 2026:صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری و ترقی کا نیا باب
- وسیم اکرم نے بھی عمران خان کی صحت پر تشویش کا اظہار کر دیا