لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور کی اسپیشل کورٹ سینٹرل نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق چودھری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے مونس الہٰی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔
اسپیشل کورٹ سینٹرل نے کہا کہ چودھری پرویز الٰہی کو 23 اکتوبر کو جیل سے لا کر عدالت میں پیش کیا جائے، ڈائریکٹر ایف آئی اے اور متعلقہ جیل سپرنٹنڈنٹ ان کی عدالت میں پیشی یقینی بنائیں۔
عدالت میں مونس الہٰی کے وکیل نے مونس الہٰی کی جانب سے وکالت نامہ پیش کیا۔
عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ وکیل کو ملزم کے بارے میں پتہ ہے، فوجداری کارروائی میں ملزم کی ذاتی حیثیت میں پیشی ضروری ہے۔
اسپیشل کورٹ سینٹرل نے کہا کہ مونس الہٰی کے وکلاء آئندہ سماعت پر ان کو عدالت پیش کریں۔
Trending
- 11ویں بیلٹ اینڈ روڈ سمٹ میں پاکستان کا خصوصی اسٹال، تجارتی، سرمایہ کاری مواقع کی نمائش
- پیٹرول اور ڈیزل آج پھر مہنگا کردیا گیا
- 105 سالہ خاتون نے اپنی طویل زندگی کا راز بتا دیا
- بنگلادیش میں خسرے کی بدترین وبا، اسپتالوں میں جگہ کم پڑ گئی
- گڈز فاروڈنگ ایسوسی ایشن نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا
- پیاز کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سامنے آ گئی
- ملک بھر کیلئے بجلی مزید مہنگی کردی گئی، صارفین پر 12 ارب سے زائد اضافی بوجھ پڑے گا
- امریکا چین پر بے بنیاد الزام تراشی سے گریز کرے، چینی وزارتِ خارجہ
- مصنوعی ذہانت کو انسانیت کی بھلائی کی راہ پر برقراررکھیں، چینی میڈیا
- ملک بھر کے اساتذہ نے تدریس کے شعبے میں بھرپور خدمات انجام دی ہیں، چینی صدر