اسلام آباد: حال ہی میں کئی ممالک کے رہنماؤں، سیاسی جماعتوں اور بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان نے سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری اور چینی صدر شی جن پھنگ کو عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 75 ویں سالگرہ پر گرمجوشی سے مبارک باد کے پیغامات بھیجے ہیں۔
پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے چین کو عالمی سطح پر مرکزی کردار ادا کرنے پر مبارکباد دی۔
انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ صدر شی جن پھنگ کی دانشمندانہ قیادت میں چین یقینی طور پر چینی قوم کی عظیم نشاۃ الثانیہ کی تکمیل کرے گا۔ پاکستان ہمیشہ چین کا قابل اعتماد دوست، آہنی بھائی اور مضبوط شراکت دار رہے گا۔
فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے کہا ہے کہ اس سال نہ صرف عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 75 ویں سالگرہ ہے بلکہ فرانس چین سفارتی تعلقات کے قیام کی 60 ویں سالگرہ بھی ہے۔ فرانس چین کے ساتھ اپنے تعلقات کی مثبت ترقیاتی رجحان کو برقرار رکھنے ، یورپی یونین چین مکالمے کو فروغ دینے اور مشترکہ مفادات کی جستجو کے لئے تیار ہے تاکہ عالمی امن کو فروغ دیا جائے اور ماحولیاتی تبدیلیوں سمیت دیگر بڑے چیلنجوں سے مشترکہ طور پر نمٹاجائے۔
دیگر ممالک کے رہنماؤں میں سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود، مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی، جنوبی افریقہ کے صدر اور اے این سی کے صدر رامفوسا ، شام کے صدر بشار الاسد، زیمبیا کے صدر ہاکا یندی ہیشیلیما، کینیا کے صدر ولیم روٹو، سینیگال کے صدر بسیر ڈوما فائے ، ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو(برازاویل) کے صدر ڈینس ساسو نگیسو ، موزمبیق کے صدرفلپ نیوسی، وسطی افریقہ کے صدر فاؤسٹن آرکنج ٹوواڈرا، بوٹسوانا کے صدر موگ وتسی ماسیسی، لائبیریا کے صدرجوزف نیوما بواکائی وغیرہ ، شامل ہیں۔
Trending
- پاکستان فری لانسر ایسوسی ایشن کا حکومت اور انٹرنیٹ کمپنیوں سے تیز رفتار انٹرنیٹ فراہمی کا مطالبہ
- کراچی پریس کلب کا نئے ممبران کو الاٹ کیے گئے پلاٹس کی جگہ کا دورہ
- چین اور پاکستان کے سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ پر بچوں کے گالا کا انعقاد
- ہائی نان میں مقیم پاکستانی طالبہ چین-پاکستان ثقافتی تعلقات کے فروغ کے لئے سرگرم
- علامہ اقبال کی فکر ہمارے لیے آج بھی رہنمائی کا سرچشمہ ہے، فوزیہ ناز
- پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی
- لاہور میں کفایت شعاری مہم کی مبینہ خلاف ورزی
- سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو مزید 1 ارب ڈالرز کے فنڈز موصول
- پاکستان ایران امریکا تنازعہ کے مذاکرات کے ذریعے حل کا داعی ہے، محسن نقوی
- مصطفیٰ ملک کی سالگرہ،پارٹی راہنمائوں کے ساتھ مل کر کیک کاٹا
Prev Post